جزیرہ انڈمان میں مجاہد تحریک آزادی علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ کا 165 واں عرس کا انعقاد

جزیرہ انڈمان نیکوبار میں علامہ فضل حق خیرآبادی کا 165 واں عرس کا انعقاد

(پورٹ بلئیر پریس ریلیز) جزیرہ انڈمان نیکوبار المعروف بہ کالا پانی کی راجدھانی پورٹ بلئیر میں گزشتہ کل 19 ستمبر 2021 بروز اتوار بعد نماز مغرب قائد تحریک آزادی حسان الھند علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ کا 165 واں عرس مبارک بہت ہی دھوم دھام سے منایا گیا۔ ساوتھ پوانٹ نمک بھٹہ (مزار پہاڑ) میں ساحل سمندر واقع علامہ فضل حق خیرآبادی کے مزار کے احاطے میں عرس کی تقریبات کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماے کرام اور انڈمان کے مختلف جزائر سے عوام اہل سنت شریک ہوئے۔


مغرب کی نماز کے بعد علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ کے مزار پر انوار پر چادر و گل پوشی کے بعد سلطان العلما گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابو بکر احمد مسلیار مد ظلہ العالی کی دعا سے عرس کی تقریبات کا آغاز ہوا۔ جنوبی ہند کے طرز پر مولود بھی پڑھا گیا جس میں حسان الھند علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ کی لکھی ہوئی عربی نعت پاک پڑھ کر علامہ کی بارگاہ مِن خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مولود شریف کے بعد علماے کرام کی اردو اور ملیالم زبان میں تقریریں ہوئیں اور علامہ کی حیات ان کی دینی، ملی خدمات اور ہندوستان کے لیے ان کی قربانیاں بیان کی گئیں۔ حکومتی احکامات کے مد نظر دس بجے رات سے قبل صلاۃ سلام و دعا کے ساتھ عرس کی تقریبات کا اختتام ہوا۔

واضح رہے کہ ہر سال ہجری کلینڈر کے مطابق بارہ صفر المظفر کو پورٹ بلئیر میں انڈمان نیکوبار کی سنی تنظیموں کی مشترکہ کوششوں سے علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ کا عرس مبارک  منایا جاتا ہے جس میں انڈمان نیکوبار کے مختلف جزائر سے لوگ شرکت کرتے ہیں اور علامہ کے فیضان سے مالا مال ہوتے ہیں۔


محمد الیاس خان رضوی، کالی کٹ، پورٹ بلئیر انڈمان

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے