صلاۃ التسبیح کا آسان طریقہ



صلاۃ التسبیح کا طریقہ
ہم یہاں صلاۃ التسبیح پڑھنے کا آسان طریقہ بیان کر رہے ہیں:
صلاۃ التسبیح یا تسبیح کی نماز یا نماز صلاۃ التسبیح چار رکعت پڑھی جاتی ہے، اس کے پڑھنے کا دو طریقہ ہے ہم یہاں دونوں طریقہ لکھتے ہیں،
صلاۃ التسبیح پڑھنے کا پہلا طریقہ:
صلاۃ التسبیح کی نیت: نیت کی میں نے چار رکعات صلاۃ التسبیح کی نفل واسطے اللہ تعالی کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر
نیت کرنے کے بعد ثنا پڑھے، پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ کے بعد قرآت ختم کریں اس کے بعد 15 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر رکوع کریں اور رکوع کی تسبیح پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا و لک الحمد کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سجدہ کریں اور سجدہ کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں اور جلسہ میں 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر دوسرا سجدہ کریں اور سجدہ کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سجدہ سے سر اٹھا کر بیٹھ جائیں اور 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھ کر سیدھا دوسری رکعت کے لیے کھڑا ہو جائے اور اسی طرح باقی نماز مکمل کریں۔
نوٹ: یاد رکھیے تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) ہر رکعت میں 75 بار ہونا چاہیے تاکہ چار رکعات میں 300 بار ہوجائے۔
صلاۃ التسبیح پڑھنے کا دوسرا طریقہ:
صلاۃ التسبیح کی نیت: نیت کی میں نے چار رکعات صلاۃ التسبیح کی نفل واسطے اللہ تعالی کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر
نیت کرنے کے بعد ثنا پڑھے، اس کے بعد 15 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر اعوذ باللہ اور بسم اللہ کے بعد قرآت ختم کریں پھر اس کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے پھر رکوع کریں اور رکوع کی تسبیح پڑھنے کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سمع اللہ لمن حمدہ اور ربنا و لک الحمد کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سجدہ کریں اور سجدہ کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر سجدہ سے سر اٹھائیں اور جلسہ میں 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے، پھر دوسرا سجدہ کریں اور سجدہ کی تسبیح کے بعد 10 مرتبہ تسبیح (ﺳُﺒْﺤَﺎﻥَ ﺍﻟﻠّﻪ ﻭَ ﺍَﻟْﺤَﻤْﺪُ ﻟِﻠّﻪ ﻭَ ﻟَﺎ ﺇﻟﻪ ﺇﻻَّ ﺍﻟﻠّﻪ، ﻭَﺍَﻟﻠّﻪُ ﺍَﻛْﺒَﺮ) پڑھے،
اس طرح ایک رکعت مکمل کریں اور پھر دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں اور اسی طرح چار رکعت مکمل کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے