اوّابین کی نماز پڑھنے کا طریقہ اور اوّابین کی نماز کی فضیلت






اوّابین کی نماز

اوّابین کی نماز کا وقت اور رکعت

اوّابین کی نماز کم سے کم چھ اور زیادہ سے زیادہ بیس رکعتیں ہیں۔ اس کا وقت مغرب کی نماز کے فرض اور سنت کے بعد ہے۔

اوّابین کی نماز پڑھنے کا طریقہ

اوّابین کی نفل نماز دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز اوابین کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کے، منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر،اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد پڑھے یا قرآن سے جو یاد ہو ںوہی پڑھ لے۔ پھر اور نمازوں کی طرح پوری کرے۔

اوّابین کی نماز کی فضیلت

حدیث پاک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشادفرمایا ہے کہ: ’’جو شخص نماز مغرب کے بعد چھ رکعات (اوابین کی نماز) پڑھے گا، اور ان کے درمیان کوئی غلط بات زبان سے نہ نکالے گا تو یہ چھ رکعات ثواب میں اس کے لئے بارہ سال کی عبادت کے برابر قرار پائیں گے۔

(ترمذی شریف)

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا کہ : جس نے مغرب اور عشاء کے درمیان بیس رکعت نماز ادا کی اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔

(ترمذی شریف)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے