چاشت کی نماز پڑھنے کا طریقہ اور چاشت کی نماز کی فضیلت






چاشت(ضحیٰ) کی نماز

چاشت کی نماز کا وقت اور رکعت

چاشت کی نماز کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ بارہ رکعتیں ہیں۔اس کا وقت آفتاب بلند ہونے سے زوال یعنی نصف النہار شرعی تک ہے۔

چاشت کی نماز پڑھنے کا طریقہ

چاشت کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز چاشت کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف اللہ اکبر، اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سات سات مرتبہ سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد مکمل پڑھے یا ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے پھر اور نمازوں کی طرح پوری کرے۔ اگر بارہ رکعت پڑھنی ہو تو دو دو رکعت کرکے پڑھے۔

چاشت کی نماز کی فضیلت

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھے گا اﷲ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔‘‘

(ترمذی شریف)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’جو چاشت کی دو رکعتوں کی پابندی کرے اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔‘‘

(سننِ ابن ماجہ)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے