حاجت کی نماز پڑھنے کا طریقہ اور حاجت کی نماز کی فضیلت






حاجت کی نماز

حاجت کی نماز کا وقت اور رکعت

اگر کسی کی کوئی ایسی حاجت ہو جو کسی طرح پوری نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ عمدہ صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوب اچھی طرح وضو کرے اور حاجت کی نماز پڑھے۔ نماز حاجت دو رکعت یا چار رکعت پڑھی جاتی ہے۔ اس کا کوئی خاص وقت نہیں ہے بلکہ مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے۔

حاجت کی نماز پڑھنے کا طریقہ

حاجت کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت یا چار رکعات صلاۃ حاجت کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف ، اللہ اکبر۔ اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ کافرون اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد پڑھے۔ اگر یہ یاد نہ ہوں تو قرآن سے جو یاد ہو ںوہی پڑھ لے۔ پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرے اس کے بعد یہ دعا مانگے۔

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ وَ اَتَوَسَّلُ وَ اَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَا رَسُوْلَ اللہِ اِنِّی تَوَجَّھْتُ بِکَ اِلٰی رَبِّی فِیْ حَاجَتِیْ ھٰذِہِ لِتُقْضیٰ لِیْ اَللّٰھُمَّ فَشَفِّعْہُ فِیَّ

حاجت کی نماز کی فضیلت

اگر کوئی مشکل پیش آئے، کوئی بیماری ہو یا کوئی بھی جائز حاجت ہو تو چاہیے کہ نماز حاجت پڑھے۔ حضرت عثمان بن حنیف ﷛ سے مروی ہے کہ یہ نماز حضور نبی کریم ﷺ نے ایک نابینا صحابی کو تعلیم فرمائی تھی جب انھوں نے یہ نماز پڑھی تو پڑھتے ہی بینا ہوگیے ۔( ترمذی، ابن ماجہ)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے