نماز کسوف پڑھنے کا طریقہ اور نماز کسوف کی فضیلت






نماز کسوف (سورج گرہن کی نماز)

نماز کسوف کا وقت اور رکعت

نماز کسوف سورج گرہن کے وقت پڑھی جاتی ہے۔ یہ نماز سنت مؤکدہ ہے اور جماعت کے ساتھ بغیر اذان و اقامت اور خطبہ کے پڑھی جاتی ہے۔ نماز کسوف کی کم از کم دو رکعتیں ہیں اور چار رکعات یا اس سے زائد بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اگر سورج گرہن ان اوقات میں شروع ہو کہ جن میں نماز پڑھنا ممنوع ہے تو پھر چاہیے کہ ممنوعہ اوقات میں نماز نہ پڑھے بلکہ صرف دعا اور استغفار پڑھتا رہے۔ اگر کسی وجہ سے جماعت نہ مل سکے تو گھر میں تنہا پڑھے۔

نماز کسوف پڑھنے کا طریقہ

کسوف کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز کسوف کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کے(اگر جماعت سے پڑھے تو پیچھے اس امام کے) منھ میرا کعبہ شریف کی طرف ، اللہ اکبر۔ اس کے بعد ثنا پڑھ کر مقتدی خاموش رہے۔ امام کو چاہیے کہ قراءت آہستہ کرے اور پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ عنکبوت اور دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورہ روم پڑھے کہ اس میں طویل قرات مسنون ہے۔ پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرے۔

نماز کسوف کی فضیلت

حضرت مغیرہ بن شعبہ ﷛ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں، کسی کے مرنے یا پیدا ہونے سے ان میں گہن نہیں لگتا۔ جب تم دیکھو کہ ان میں گہن لگ گیا ہے تو اللہ تعالیٰ کو پکارو، اس سے دعائیں اور نماز پڑھو یہاں تک کہ سورج یا چاند صاف ہو جائے (بخاری، مسلم)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے