نماز ادائیگی قرض
نماز ادائیگی قرض کا وقت اور رکعت
جو کوئی چاہے کہ اس کا قرض جلد ادا ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز عشا کے بعد قرض کی ادائیگی کی نیت سے چار رکعات نفل نماز دو دو رکعت کرکے پڑھے۔
نماز ادائیگی قرض پڑھنے کا طریقہ
ادائیگی قرض کی نماز دو دو رکعت کرکے پڑھی جاتی ہے اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز نفل کی واسطے اللہ تعالیٰ کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف ، اللہ اکبر۔ اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعددس مرتبہ سورہ فلک پڑھے اور دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ کافرون پڑھے پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرے۔
اس کے بعد دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ التکاثر پڑھے اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ، پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرکے سلام پھیرنے کے بعد سجدہ میں سر رکھ کر نہایت عجز و انکساری کے ساتھ ایک سو بار یہ دعا مانگے ۔
اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
دعا کی فضیلت
ایک حدیث پاک کا خلاصہ ہے کہ حضرت علی نے فرمایا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اگر تیرے اوپر صیر پہاڑ جیساقرض ہو تو ایسا ہوجائے گا جیسے اللہ تعالیٰ نے اس کو تیری جانب سے ادا کردیا اگر تو یہ دعا پڑھتا رہے:
اللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ
0 تبصرے