تہجد کی نماز پڑھنے کا طریقہ اور تہجد کی نماز کی فضیلت






تھجد کی نماز

تہجد کی نماز کا وقت اور رکعت

تہجد کی نماز کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ آٹھ یا بارہ رکعتیں ہیں۔ تہجد کی نماز کے لیے عشاء کے بعد سونا شرط ہے۔رات میں نیند کھلنے کے بعد سے اس کا وقت شروع ہوتا ہے جو صبح صادق تک رہتا ہے۔ اس کا بہترین وقت رات کا پچھلا پہر ہوتا ہے۔

تہجد کی نماز پڑھنے کا طریقہ

تہجد کی نماز بھی دوسری نفل نمازوں کی طرح پڑھی جاتی ہے البتہ بہتر طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز تہجد کی نفل، واسطے اللہ تعالیٰ کے، منھ میرا کعبہ شریف کی طرف، اللہ اکبر،اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بارہ مرتبہ سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد پڑھے پھر اور نمازوں کی طرح پوری کرے۔ اگردو رکعت سے زیادہ پڑھنی ہو تو دو دو رکعت کرکے پڑھے۔

تہجد کی نماز کی فضیلت

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: فرض کے بعد سب سے افضل نماز تہجد ہے۔اور اللہ کے نزدیک سب سے محبوب ترین نماز رات کی نماز ہے۔ بخاری و مسلم۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: جنت میں ایک محل ہے اور یہ اس کے لیے ہے جو تہجد پڑھے۔ مستدرک

تہجد کی نماز کے بارے میں بے شمار احادیث مبارکہ موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اس نماز کی فضیلت بہت ہی زیادہ ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے