نماز توبہ پڑھنے کا طریقہ اور نماز توبہ کی فضیلت






توبہ کی نماز

نماز توبہ کا وقت اور رکعت

ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے رہے اور سچے دل سے توبہ کرکے نماز توبہ پڑھے۔ نماز توبہ کی دو رکعت ہے۔ اس کا کوئی خاص وقت نہیں بلکہ مکروہ اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت پڑھی جا سکتی ہے۔

نماز توبہ پڑھنے کا طریقہ

توبہ کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز توبہ کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف ، اللہ اکبر۔ اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر دونوں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد قرآن سے جو یاد ہو ںوہی پڑھ لے۔ پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرے اس کے بعد یہ دعا مانگے۔

اللَّہُمَّ أَنْتَ رَبِّی لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِی وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلَی عَہْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوءُ لَکَ بِنِعْمَتِکَ عَلَیَّ وَأَبُوءُ لَکَ بِذَنْبِی فَاغْفِرْ لِی فَإِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ

نماز توبہ کی فضیلت

حدیث پاک میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ کوئی آدمی نہیں ہے جو کوئی گناہ کا کام کرے۔ پس وضو کرے پھر نماز پڑھے۔ پھر اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگے مگر اللہ تعالیٰ اسے بخش دیتا ہے، پھر یہ آیت مبارکہ پڑھی اور اگر کبھی ان سے کوئی فحش کام سرزد ہو جاتا ہے یا وہ اپنے اوپر کبھی زیادتی کر بیٹھتے ہیں تو معاً انھیں اللہ یا د آجاتا ہے اور وہ اسے اپنے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں۔( ترمذی شریف)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے