عید کی نماز ادا کرنے کا طریقہ

 عیدین کی نماز پڑھنے کا طریقہ



یہاں ہم نماز عید الفطر اور نماز عید الاضحی ادا کرنے کا طریقہ بیان کرنے جا رہے ہیں۔ 

عید چاہے بڑی ہو یا چھوٹی   یعنی عید الفطر ہو یا عید الاضحی دونوں کے لیے دو رکعت نماز ادا کی جاتی ہے جو کہ واجب ہے اس کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے

سب سے پہلے نیت کرے اس طرح:

عید کی اردو نیت :    نیت کی میں نے دو رکعت نماز عید الفطر یا عید الاضحی کی ، ساتھ چھ زائد تکبیروں کے ، واسطے اللہ تعالی کے، پیچھے اس امام کے، اللہ اکبر

یا عربی میں عید الفطر کی نیت  اس طرح  کریں:

عید الفطر کی عربی نیت

نَوَیْتُ اَنْ اُصَلِّیَّ لِلہِ تَعَالٰی رَکْعَتَیْ صَلَاۃِ عِیْدِ الْفِطْرِ مَعَ سِتَّۃِ تَکْبِیْرَاتٍ زَائِدَۃٍ   واجباً  لِلہِ  تَعَالٰی مُتَوَجِّھًا اِلٰی جِھَۃِ الْکَعْبَۃِ الـشَّرِیْفَۃِ، اَللہُ اَکْـــــــــــــــبَرُ

عید الاضحی  کی عربی نیت

نَوَیْتُ اَنْ اُصَلِّیَّ لِلہِ تَعَالٰی رَکْعَتَیْ صَلَاۃِ عِیْدِ الْاَضْحٰی مَعَ سِتَّۃِ تَکْبِیْرَاتٍ زَائِدَۃٍ  واجباً  لِلہِ  تَعَالٰی مُتَوَجِّھًا اِلٰی جِھَۃِ الْکَعْبَۃِ الـشَّرِیْفَۃِ، اَللہُ اَکْـــــــــــــــبَرُ

جب نیت زبان سے ادا کرے لیں تو اللہ اکبر کہہ کر کانوں تک ہاتھ اٹھائے اور حسب دستور ناف کے نیچے باندھ لیں،پھر ثنا پڑھے اس طرح :

ثنا:

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَ تَعَالیٰ جَــــــــــــدُّکَ وَ لَآ اِلٰــــــــــہَ غَــــــــــــــــیْرُکَ

ثنا پڑھنے کے بعد تین تکبیر یعنی تین بار اللہ اکبر کہی جاتی ہے اور کانوں تک ہاتھ بھی اٹھایا جاتا ہے جن میں دو بار ہاتھ کانوں تک اٹھا کر نیچے لٹکا دیا جاتا ہے اور تیسری بار میں ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیا جاتا ہے۔ پھر امام قرات کرتے ہیں اور پہلی رکعت نماز پڑھاتے ہیں آپ بھی امام کے ساتھ پہلی رکعت پوری کریں جب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں تو امام کو تلاوت کرنے دیں اور آپ چپ ہو کر سنیں جب امام تلاوت کر لے تو اب امام رکوع میں جانے سے پہلے چار تکبیر یعنی چار بار اللہ اکبر کہیں گے جن میں تین بار میں ہاتھ کانوں تک اٹھانا ہے اور چوتھی بار میں بغیر ہاتھ اٹھائے رکوع میں جانا ہے پھر باقی نماز مکمل کرنی ہے ۔ عیدین کی نماز کے بعد خطبہ سننا سنت ہے اس لیے اپنی جگہ بیٹھ کر خاموشی سے خطبہ سنیں۔


نماز عید الفطر کا طریقہ

پہلے نیت کریں اس طرح:
نیت کی میں نے دو رکعت نماز عیدالفطر کی،زائد چھ تکبیروں کے ساتھ، واسطے اللہ تعالی کے، پیچھے اس امام کے، منہ میرا کعبہ شریف کی طرف، اللہ اکبر
اللہ اکبر کہہ کر ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں ۔
امام تکبیر کہ کر ہاتھ باندھ کر ثنا پڑھےگا ہمیں بھی تکبیر کہ کر ہاتھ باندھ لینا ہے اس کے بعد تین زائد تكبيریں ہوں گی:
1. پہلی تکبیر کہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے
2. اسی طرح دوسری تکبیر كہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے
3. اب تيسری تکبیر کہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر باندھ لینا ہے
اس كے بعد امام قراءت کرےگا (یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا) اور رکوع، سجدہ کرکے پہلی رکعت مکمل ہوگی۔
دوسری رکعت کے لیے اٹھتے ہی امام قراءت کرے گا یعنی سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھےگا اس کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے تین زائد تكبيریں ہوں گی
1. پہلی تکبیر کہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے
2. دوسری تکبیر كہہ كر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑدینا ہے
3. تيسری تکبیر کہہ کر ہاتھ کانوں تک اٹھا کر چھوڑ دینا ہے
یہاں تک زائد تكبيریں مکمل ہوں گی.
اب اس کے بعد بغیر ہاتھ اٹھاے تکبیر کہ کر رکوع میں جائیں گے.
اور بس آگے کی نماز دوسری نمازوں کی طرح پڑھ کر سلام پھیرنا ہوگا.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے