خانقاہ قادریہ حبیبیہ دھام نگر میں چار کتابوں کی رونمائی

خانقاہ قادریہ حبیبیہ دھام نگر میں چار کتابوں کی رونمائی

پریس ریلیز: مولانا صغیر عالم مصباحی،دھام نگر اڑیسہ-
جمعہ 3 ستمبر بعد نمازِ مغرب خانقاہِ قادریہ حبیبیہ ودارالعلوم مجاہدِ ملت کے سربراہ اعلیٰ ومتولی وسجادہ نشین حضور سید غلام محمد حبیبی کے مقدس ہاتھوں سے چار کتابوں رسمِ اجرا ہوئی-
ملک کے مشہور لکھنے والے جناب حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی جمشیدپور کے مضامین پر مشتمل کتابیں،(1) صدائے اسلام, جو اسلام کے چند اہم ترین ارکان کے خصائص اور حکمتیں 140 پر مشتمل ہے(2) صدائے حق جوملک کے موجودہ حالات پر دردمند قلم کی سسکیاں 206 ورق پر مشتمل ہے (3) ضیائے اسلام،جو تاریخ اسلام کی چند عظیم شخصیات کا آ ئینہ حیات 160ورق پرمشتمل ہے(4) سیرتِ طیبہ کے چند درخشاں پہلو، جو آ قاصلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے بے شمار پہلوؤں میں چند خاص پہلوؤں پر شائع ہوئے مضامین پر132 ورق مشتمل ہے

 

علمائے کثیر وطلبہ کرام اور کثیر حضرات کی موجودگی میں ہوئی
دارُ العلوم مجاہدے ملت کے صدر المدرسین حضرت مولانا مفتی محمد نوشاد عالم مصباحی صاحب نے حضور صلی اللہ کا میلاد پاک بیان فر مایا:
اس بات پر بہت تعجب اورمسرت کا اظہار فرمایا کہ حافظ صاحب مضمون لکھتے، کتاب شائع کراتے اور کتابیں فر ی مفت میں بانٹتے ہیں
پھر حضور صاحب سجادہ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے کتابوں کی رسمِ اجرا فر مائی اور انتہائی رقت آ میز دعا فرمائی، پھر حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی کے سر پر عمامہ شریف باندھا، اور اپنے تمام سلاسل کی خلافت سے نوازا، الحمداللہ ثم الحمدللہ

صلاۃو سلام کے بعد اُڈیسہ کی مشہور مٹھائی "چھینا مڑکی" شیرینی تقسیم ہوئی 
مجمع میں کثیر علمائے کرام تشریف فرما تھے،چند کے اسمائے گرامی: حضرت مولانا مفتی محمد حنیف صاحب مصباحی شیخ الحدیث، حضرت مولانا محمد اصغر علی مصباحی صاحب نائب صدر المدرس, حضرت مولانا محمد سخاوت حسین صاحب مصباحی، حضرت مولانا مفتی محمد عثمان صاحب شمسی, حضرت مولانا محمد مشکور صاحب ازہری، حضرت مولانا محمد عابد حسین صاحب مصباحی، حضرت مولانا محمد یوسف خان صاحب قادری، جناب ماسٹر افسر صاحب، حافظ وقاری محمد فاروق صاحب، حافظ فیروز صاحب، حضرت مولانا عبد الباری مجاہدی صاحب وغیرہ وغیرہ سبھی حضرات نے حافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی جمشیدپور کو مبارکباد پیش کی اور دعائیں دیں کہ اللہ ان کی دینی، علمی، سماجی،خدمات کو قبول فر مائے آ مین ثم آمین-
اورحافظ محمد ہاشم قادری صدیقی مصباحی اور ان کی کتابوں کا مختصر تعارف کرایا



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے