چالیس چھوٹی حدیثیں عربی اور اردو میں




چالیس مختصر اور چھوٹی حدیثیں!


1: اِنّمَا الْاَعْمَالُ بِالنّیَّاتِ
اعمال کا دارومدار یعنی اعمال کی بنیاد نیتوں پر ھے.
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 01)

2: اَلصّلٰوةُ نُوْرٌ
نماز (مومن کا) نور ھے
(مسند ابی یعلی الموصلی، رقم الحدیث 3655)

3: اَلصّیَامُ جُنَّةٌ
روزہ ڈھال ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1894)

4: اِنَّ الدِّینَ یُسْرٌ
بیشک دین آسان ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 39)

5: اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ
دین خیرخواھی کا نام ھے۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 55)

6: اَلعَیْنُ حَقٌّ
نظر لگنا حق ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5740)

7: طَلَبُ العِلْمِ فَرِيْضَةٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ
علم دین حاصل کرنا ھر مسلمان پر فرض ھے۔
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 224)

8: خَیْرُ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ
بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 867)

9: وَ خَیْرُ الھَدْیِ ھَدْیُ مُحَمَّدٍﷺ
اور بہترین ہدایت محمدﷺ کی ہدایت ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 45)

10: اَلحَیَاءُ مِنَ الْاِیْمَانِ
حیا ایمان میں سے ھے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 24)

11: اَلعَجَلَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ
جلد بازی شیطان کا کام ھے
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2012)

12: اَلبِرُّ حُسْنُ الخُلْقِ
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2553)

13: اَلطُّھُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَانِ
پاکی ایمان کا حصہ ھے
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 223)

14: مَنْ صَمَتَ نَجَا
جو خاموش رہا اس نے نجات پائی
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2501)

15: لَا تَسُبُّوْا الْاَمْوَاتَ
وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائی مت کرو۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 1393)

16: لَا تَسْئَلِ النَّاسَ شَیْئاً
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کرو
(سن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1837)

17: سَمِّ اللّٰہَ وَ کُلْ بِیَمِیْنِکْ
اللّٰہ کا نام لو یعنی بسم اللہ پڑھ کر دائیں ہاتھ سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

18: کُلْ مِمَّا یَلِیْکَ
اپنی جانب سے کھاؤ یعنی برتن میں اپنی طرف سے کھاؤ
(مشکوۃ المصابیح، رقم الحدیث 4159)

19: لاَ یَشْرِبَنَّ اَحَدٌ مِنْکُمْ قَائِماً
تم میں کوئی شخص کھڑے ہوکر ہرگز نہ پیئے
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 2026)

20: اَلسِّوَاکُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ وِ مَرْضَاةٌ لِلرِّبِّ
مسواک کرنا منہ کی صفائی اور رب کی خوشنودی کا سبب ھے
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 289)

21: اَلسَّلامُ قَبْلَ الْکَلَامِ
سلام گفتگو سے پہلے ھے
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2699)

22: اَفْشُوْا السَّلَامَ بَیْنَکُمْ
آپس میں سلام عام کرو۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 54)

23: كُلُّ مَعْرُوْفٍ صَدَقَةٌ
ھر نیک کام صدقہ ھے۔
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 6021)

24: اِنَّ اللّٰہَ رَفِیْقٌ یُحِبُّ الرِّفْقَ
بیشک اللّٰہ تعالیٰ مہربان ھے، مہربانی کو پسند کرتا ھے۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 2593)

25: لَا تُقْبَلُ صَلوٰةٌ بِغَيرِطُهُوْرٍ
کوئی نماز پاکی کے بغیر قبول نھیں کی جاتی۔
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 224)

26: اَحَبُّ الْبِلَادِ اِلیٰ اللّٰہِ مَسَاجِدُھَا
اللّٰہ کے نزدیک بہترین جگہیں مسجدیں ہیں
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 288)

27: اَبْغَضُ الْبِلَادِ اِلٰی اللّٰہِ اَسْوَاقُھَا
بدترین جگھیں اللّٰہ کے نزدیک بازار ھیں
(صحیح مسلم، رقم الحدیث 288)

28: تُحْفَةُ الْمُؤْمِنِ اَلْمَوْتُ
موت مومن کا تحفہ ھے
(المستدرک للحاکم، رقم الحدیث 7900)

29: اَنْزِلُوْا النَّاسَ مَنَازِلَھُمْ
لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو یعنی ھر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 4842)

30: لَا یَرْحَمُ اللّٰہُ مَنْ لَا یَرْحَمُ النَّاسَ
اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر مہربانی نھیں فرماتا، جو لوگوں پر مہربانی نہیں کرتا
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 7376)

31: لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَاطِعٌ
قطع تعلق کرنے والا جنت میں نہیں جائے گا
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5984)

32: لَا یَحِلُّ لِمُسْلِمٍ اَنْ یُرَوِّعَ مُسْلِماً
کسی مسلمان کے لئے جائز نھیں ھے کہ کسی مسلمان کو ڈرائے
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 5004)

33: لَا تَحْقِرَنَّ شَیْئاً مِّنَ الْمَعْرُوْفِ
کسی بھی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 4084)

34: بَلِّغُوْا عَنِّیْ وَلَوْ آیَۃً
پہنچا دو میری طرف سے اگر چہ ایک آیت ہو یعنی جتنا علم ہو آگے دوسروں تک پہنچا دو
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 2669)

35: لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَا اَمَانَةَ لَهٗ
اس شخص کا ایمان نھیں جس میں امانت داری نہ ھو
(مسند امام احمد، رقم الحدیث 12383)

36: وَلَا دِیْنَ لِمَنْ لَا عَھْدَ لَہٗ
اور اس شخص کا دین نھیں جسے وعدے کا پاس نھیں
(مسند امام احمد، رقم الحدیث 12383)

37: اَلتّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَا ذَنْبَ لَہٗ
گناھوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ھے جس نے گناہ کیا ہی نہ ھو
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 4250)

38: مَنْ لَمْ یَشْکُرِ النَّاسَ لَمْ یَشْکُرِ اللّٰہَ
جو شخص لوگوں کا شکر گزار نھیں ھوتا وہ اللّٰہ کا بھی شکر گزار نھیں ھوتا
(جامع ترمذی، رقم الحدیث 1955)

39: زیِّنُوْا القُرْآنَ بِاَصْوَاتِکُمْ
قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مُزین کرو یعنی خوبصورت آواز میں اس کی تلاوت کیا کرو
(سنن ابن ماجہ، رقم الحدیث 1342)

40: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنْ و عَلَّمَہٗ
تم میں بہترین وہ شخص ھے جس نے قرآن سیکھا اور اسے دوسروں کو سکھایا.
(صحیح بخاری، رقم الحدیث 5027)

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے