مونچھ کے بال استور ا سے چھلوانا جائز ہے یا نہیں ؟




السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے  کرام و مفتیان عظام مونچھ کے بال استور ا سے چھلوانا جائز ہے یا نہیں ؟ مدلل جواب مرحمت فرما کر مشکور فرمائیں
فقط
المستفتی : محمد کشفی غازی پور

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الوہاب مونچھ کو کم کرنا (کترنا/کتروانا)سنت ہے اتنی کم کرے کہ ابرو کی مثل ہو جائیں یعنی اتنی کم ہو کہ اوپر والے ہونٹ کے بالائی حصہ سے نہ لٹکیں (بہار شریعت ١٩٧حصہ ١٦)

رہی بات استورا سے حلق (منڈانے/چھلوانے)کی ایا یہ سنت ہے یا نہیں تو اس میں علماء کا اختلاف ہے اور الفاظ حدیث میں غور کیا جائے تو کٹوانے'کترنے یا کتروانے کا معنی سمجھ میں آتا ہے حدیث شریف کے الفاظ یہ ہیں عن ابی ہریرۃ خمس من الفطرۃ--------------وقص الشارب اور قص کے معنی قطع کے ہیں کہا جاتا ہے طیر مقصوص جس پرندے کے پر کٹے ہوئے ہوں اسے مقصوص کہا جاتا ہے

علامہ قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں علمائے سلف کی کثیر تعداد نے کہا مونچھوں کا حلق اور استیصال ممنوع ہے امام مالک کا مذہب بھی یہی ہے وہ فرماتے تھے مونچھوں کا حلق کرنا مثلہ ہے وہ حلق کرنے والے کوتادیب کرتے تھے(ملاحظہ ہو تفھیم البخاری جلد نہم ١٤١)

درمختار میں ہے حلق الشارب بدعہ وقیل سنتہ اور امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں

لبوں کی نسبت یہ حکم ہے کہ لبیں پست کرو کہ نہ ہونے کے قریب ہوں البتہ منڈانا نہ چاہیے اس میں علماء کو اختلاف ہے (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف آخر ١٠٥)

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ العبد العاصی محمد محمود اختر مصباحی شہر مفتی راے بریلی

٩/ربیع الثانی ١٤٤٣

,15/11/2021پیر

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. ما شاء اللّٰہ
    بہت ہی عمدہ طریقے سے چھوٹے چھوٹے مسائل شرعیہ کو پیش کر رہے ہیں
    اللّٰہ تعالیٰ جزاء خیر عطاکرے
    اور دن بدن ترقی و بلندی عطافرماے
    آمین

    جواب دیںحذف کریں
Emoji
(y)
:)
:(
hihi
:-)
:D
=D
:-d
;(
;-(
@-)
:P
:o
:>)
(o)
:p
(p)
:-s
(m)
8-)
:-t
:-b
b-(
:-#
=p~
x-)
(k)