رات میں آئینہ دیکھنا کیسا ہے؟ کیا رات میں آئینہ دیکھنے سے منہ پر جھائیاں پڑتی ہیں؟؟؟




سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ رات میں آئینہ دیکھنا درست ہے یا نہیں ؟ حوالہ کے ساتھ جواب عطا فرمائیں
عبد الرحمن گھوسی مئو یوپی

الجواب بعون الملک الوہاب :
رات میں آئینہ دیکھنے کی کوئی بھی ممانعت نہیں، نہ دن میں اور نہ رات میں۔ لہذا رات میں آئینہ دیکھنا درست و جائز ہے۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے :
رات کو آئینہ دیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں، بعض عوام کا خیال ہےکہ اُس سے منہ پر جھائیاں پڑتی ہیں، اور اس کا بھی کوئی ثبوت نہ شَرْعا ً ہے نہ طِبّاًنہ تَجْرِبَۃً ۔ اور عورت کہ اپنے شوہر کے سنگار کے واسطے رات کو آئینہ دیکھے ثواب عظیم کی مستحق ہے۔ ثواب کی بات بے اصل خیالات کی بنا پر منع نہیں ہو سکتی۔ ( فتاویٰ رضویہ، ج : 23،ص : 490 )
و اللہ تعالیٰ اعلم۔

کتبہ
محمد عطاء النبی حسینی مصباحی
8 / جمادی الاولی 1442ھ مطابق 24/ دسمبر2020ء