نماز جنازہ کا طریقہ





جنازہ کی نماز کیسے پڑھیں؟
Janaza ki Namaz Ka Tarika
? سب سے پہلے عربی یا اردو میں نیت کریں۔
جنازہ کی نیت عربی میں
نَوَیْتُ اَنْ اُدِّیَ لِلہِ تَعَالٰی اَرْبَعَ تَکْبِیْرَاتِ صَلَاۃَ الْجَنَازَۃِ فَرْضَ الْکِفَایَۃِ اَلثَّنَاءُ لِلہِ تَعَالٰی وَالصَّلَاۃُ عَلَی النَّبِیِّ وَالدُّعَاءُ لِھٰذِہِ الْمَیِّتِ مُتَوَجِّھًا اِلٰی جِھَۃِ الْکَعْبَۃِ الـشَّرِیْفَۃِ، اَللہُ اَکْـبَرُ

جنازہ کی نیت اردو میں کیسے کریں؟
نیت کی میں نے نماز جنازہ فرض کفایہ، ساتھ چار تکبیروں کے، ثنا واسطے اللہ تعالیٰ کے، درود واسطے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے، دعا واسطے اس میت کے، پیچھے اس امام کے منہ میرا کعبہ شریف کی طرف ۔ اللہ اکبر

? نیت کرکے کان تک ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہتا ہوا ہاتھ نیچے لائے اور ناف کے نیچے حسب دستور باندھ لیں اور ثنا پڑھے۔

جنازہ میں ثنا کیسے پڑھیں؟

سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ وَجَلَّ ثَنَاءُکَ وَ لَآ اِلٰہَ غَیْرُکَ

? پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے اور درود شریف پڑھے۔ بہتر درود شریف وہی ہے جو نماز میں پڑھا جاتا ہے لیکن اگر کوئی دوسرا درود پڑھے جب بھی کوئی حرج نہیں۔

جنازہ میں کون سا درود پڑھیں؟
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلیٰ اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ اِبْرَاھِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ

? پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے اور اس کے بعد دعاے جنازہ پڑھے۔ اگر بڑی میت ہے چاہے مرد ہو یا عورت تو یہ دعا پڑھے۔

دعاے جنازہ / جنازہ کی دعا

اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِحَیِّنَا وَ مَیِّتِنَا وَشَاھِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِیْرِ نَاوَکَبِیْرِنَا وَذَکَرِنَا وَ اُنْثَانَا اَللّٰھُمَّ مَنْ اَحْیَیْتَہٗ مِنَّا فَاَحْیِہٖ عَلَی الْاِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّیْتَہٗ مِنَّا فَتَوَفَّہٗ عَلَی الْاِیْمَانِ۔

? اگر میت چھوٹا بچہ یعنی نابالغ لڑکا ہے تو یہ دعا پڑھے۔

نابالغ لڑکا کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْہُ لَنَافَرَطًا وَّاجْعَلْہُ لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرً ا وَّ اجْعَلْہُ لَنَا شَا فِعًا وَّ مُشَفَّعاً

? اگر میت چھوٹی بچی یعنی نابالغ لڑکی ہے تو یہ دعا پڑھے۔

نابالغ لڑکی کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْھَا لَنَا فَرَطًا وَّ اجْعَلْھَا لَنَا اَجْرًا وَّ ذُخْرًا وَّ اجْعَلْھَا لَنَاشَافِعَۃً وَّ مُشَفَّعَۃً۔

? پھر بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہے اور سلام پھیر دے۔

سلام

اَلسَّــــــــــــــــــــــــــــلَامُ عَلَیْـــــــــــــــــــــکُمْ وَ رَحْمَــــــــــــــــــــــــــــــــــــۃُ اللہِ


جنازہ میں کتنی تکبیریں ہیں؟
نوٹ: یاد رہے جنازہ کی نماز میں چار تکبیریں کہی جاتی ہیں، پہلی تکبیر کے بعد ثنا، دوسری تکبیر کے بعد درود، تیسری تکبیر کے بعد دعا اور چوتھی تکبیر کے بعد سلام ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے