نماز تحیۃ المسجد پڑھنے کا طریقہ اور نماز تحیۃ المسجد کی فضیلت






نماز تحیۃ المسجد

نماز تحیۃ المسجد کا وقت اور رکعت

تحیۃ المسجد دو رکعت نفل نماز ہے جو کہ مسجد میں داخل ہونے کے بعد پڑھی جاتی ہے۔ افضل یہ ہے کہ مسجد میں داخل ہوتو بیٹھنے سے پہلے تحیۃ المسجد کی دو رکعت پڑھ لے اور اگر بھول کر بیٹھ گیا تو یاد آتے ہی پڑھ لینا درست ہے لیکن جان بوجھ کر بیٹھ جانے سے اس کی مشروعیت ختم ہوجاتی ہے۔

نماز تحیۃ المسجد پڑھنے کا طریقہ

تحیۃ المسجد کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز تحیۃ المسجد کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کے منھ میرا کعبہ شریف کی طرف ، اللہ اکبر۔ اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر دونوں رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد جو سورہ یاد ہوں پڑھے پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرے۔

نماز تحیۃ المسجد کی فضیلت

اس نفل نماز کے پڑھنے کی فضیلت بہت زیادہ ہے۔ حضرت ابو قتادہ ﷛ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس وقت تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو اسے چاہیے کہ مسجد میں بیٹھنے سے پہلے دو رکعت پڑھے۔ (بخاری شریف)

اگر کسی وجہ سے یہ دو رکعت نماز پڑھنے کا موقع نہ مل پائے مثلاً مسجد میں داخل ہوتے ہی جماعت کھڑی ہو گئی یا ایسے وقت میں داخل ہوا کہ جس وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے تو اسے چاہیے کہ وضو کی حالت میں چار مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ وَالْحَمْدُ لِلہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّااللہُ وَاللہُ اَکْبَرُ پڑھ لے کہ یہ دو رکعت نفل نماز پڑھنے کے برابر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے