نماز خسوف (چاند گرہن کی نماز)
نماز خسوف کا وقت اور رکعت
نماز خسوف چاند گرہن کے وقت پڑھی جاتی ہے۔ اس نماز کی دو رکعت ہے جو بغیر جماعت کے انفرادی طور پر پڑھتے ہیں۔
نماز خسوف پڑھنے کا طریقہ
خسوف یعنی چاند گہن کی نماز پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے یوں نیت کرے۔ نیت کی میں نے دو رکعت نماز خسوف کی نفل واسطے اللہ تعالیٰ کےمنھ میرا کعبہ شریف کی طرف ، اللہ اکبر۔ اس کے بعد ثنا پڑھ کر تعوذ و تسمیہ پڑھے پھر ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی لمبی سورۃ پڑھے یا اگر لمبی سورۃ یاد نہ ہوں تو ہر رکعت میں فاتحہ کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد پڑھے یا قرآن سے جو یاد ہو ںوہی پڑھ لے۔ پھر اور نمازوں کی طرح اس کو مکمل کرے۔
نماز خسوف کی فضیلت
نماز خسوف کی فضیلت حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ سورج اور چاند اللہ تعالیٰ کی دو نشانیاں ہیں، کسی کے مرنے یا پیدا ہونے سے ان میں گہن نہیں لگتا۔ جب تم دیکھو کہ ان میں گہن لگ گیا ہے تو اللہ تعالیٰ کو پکارو، اس سے دعائیں اور نماز پڑھو یہاں تک کہ سورج یا چاند صاف ہو جائے ۔ (بخاری، مسلم)
0 تبصرے