نماز استسقا پڑھنے کا طریقہ اور نماز استسقا کا وقت اور رکعت






نماز استسقاء

نماز استسقا کا وقت اور رکعت

استسقا خشک سالی کے وقت اللہ تعالیٰ سے بارش طلب کرنے کو کہتے ہیں۔ جب زمین خشک ہو جائے یا چشموں اور کنوؤں کے پانی کم ہو جائیں یا نہریں خشک ہو جایئں، اور جب بارش نہ ہورہی ہو اوربارش کی شدید ضرورت ہو تو اس وقت نماز استسقاء دو رکعت نفل پڑھی جاتی ہے۔مستحب یہ ہے کہ نماز استسقاء سورج کے ایک نیزہ بلند ہونے کے بعد ادا کی جائے اور یہ وقت سورج کے طلوع ہونے کے بعد 45 منٹ کا ہوتا ہے۔اور مناسب یہ ہے کہ نماز استسقاء باہر یا میدان میں ادا کی جائے۔ ہاں اگر کوئی مجبوری ہو تو مسجد میں بھی ادا کی جا سکتی ہے۔

نماز استسقا پڑھنے کا طریقہ

نماز استسقا باجماعت بہتر ہے، اور انفرادی نماز ادا کرنا بھی جائز ہے، انفرادی نماز کا طریقہ وہی عام نماز والا طریقہ ہے۔ گھروں سے استسقا کی جماعت کے لیے نکلنے سے پہلے صدقہ و خیرات کریں اور اپنے ساتھ بوڑھوں اور ضعیف افراد کو بھی ساتھ لائیں اوراستسقا کی دو رکعت نماز پڑھی جائے بہتر ہے کہ نما زمیں پہلی رکعت میں سورۂ اعلی اوردوسری رکعت میں سورۂ غاشیہ پڑھی جائے ، کیوں کہ رسول اللہ ﷺ سے نمازِ استسقاء میں ان سورتوں کا پڑھناثابت ہے، اور نماز میں قرأت آہستہ آواز سے بھی کی جاسکتی ہے، اور کسی قدر بلند آواز میں بھی کرنا جائز ہے۔ نماز کی ادائیگی کے بعد دعا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہاتھ کی ہتھیلی زمین کی طرف ہو اور پشت آسمان کی طرف اور خوب عاجزی وانکساری کے ساتھ دعا کی جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے