عبد الرحیم ثمر مصباحی ایک تعارف

 سوانح حیات عبد الرحیم ثمر مصباحی

نام ونسب:    نام: عبد الرحیم ، قلمی نام: ثمرؔ مصباحی ، تعلیمی نسبت : مصباحیؔ، والد ماجد کا نام: محمد امیر الدین۔آپ کا سلسلہ نسب یہ ہے :

عبد الرحیم بن امیر الدین بن محمد  دل جان راعین  بن محمد  ظاہر راعین ۔


ولادت :     آپ کی   ولادت ۵/جمادی الاول ١٤۰۹ھ؁ مطابق ۱۵/ دسمبر ١٩٨۸؁ءبروز جمعرات موضع پرڑیا ضلع مہوتری، نیپال کے ایک مزدورگھرانے میں ہوئی۔ آپ کے   جد محترم محمد دل جان راعین موضع بھمرپورہ ضلع مہوتری  کے رہنے والے تھے۔ جب آپ کے والد صاحب کی عمر ۸ سال رہی ہوگی آپ کے دادا اس دنیا سے چلے گیے اس لیے والد صاحب پہلے بہن کے گھر پھر شادی کے بعد پرڑیا آگیے اور یہیں رہنے لگے۔


تعلیم و تربیت :     آپ کی   تعلیم کا سلسلہ گاؤں کے مکتب سے شروع ہوا  اورمدرسہ اسلامیہ  بیت العلوم خالص پور ادری مئو اورطیبۃ العلما جامعہ امجدیہ رضویہ، گھوسی ہوتے ہوئے الجامعۃ الاشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ، یوپی میں۲۰۰۹ ء میں  تکمیل فضیلت پر جا کر ختم ہوا ۔ الجامعۃ الاشرفیہ میں رہتے ہوئے قومی کونسل براے فروغ اردو زبان سے کمپیوٹر اور اردو میں ڈپلوما کا کورس مکمل کیا۔ پھر ۲۰۱۱ میں Shree Higher Secondary School سیتا پور بھنگہا مہوتری نیپال سے SLC پاس کیا۔


درس و تدریس :     فراغت کے بعد ۲۰۰۹ ہی میں  دار العلوم نوری برکاتی نزد ریلوے اسٹیشن جنک پور نیپال میں بحیثیت صدر المدرسین آپ کی تقرری ہوئی جہاں مسلسل دو سالوں تک آپ درس و تدریس  اور دعوت و تبلیغ میں مصروف  رہے ۔ پھرگاوں والوں کے اصرار پر  ۲۰۱۱ میں جامعہ صوت الرضا پرڑیا ضلع مہوتری کے اول صدر المدرسین و ناظم تعلیمات  کے عہدہ کو سنبھالا اور تین سالوں تک جامعہ صوت الرضا میں تدریسی خدمات  انجام دیتے رہے۔ ۱۸ اکتوبر ۲۰۱۴ ء میں آپ مرکز الثقافۃ السنیہ کے تحت جزائر انڈمان نیکوبار المعروف بہ کالا پانی  کی راجدھانی پورٹ بلیئر بحیثیت نائب صدر المدرسین  تشریف لے گیے، تاحال آپ انڈمان ہی میں مدرسہ عین الھدی اور حنفی دار الافتا و القضا کے صدر کی حیثیت سے آپ مسلک و ملت کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔




اجازت و خلافت:             آپ کو امین شریعت حضور فخر نیپال دامت برکاتہم القدسیہ سے سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ اور سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ کی اجازت و خلافت حاصل ہے۔

تصنیف و تالیف :           درس و تدریس  اور تقریر و خطابت کے علاوہ آپ تحریر و قلم سے بھی دل چسپی رکھتے ہیں۔انڈمان آنے کے بعد دو دو مدرسے اور دار الافتا و القضا کی ذمہ داریاں ، اورمختلف جزائر کے دعوتی و تبلیغی اسفار کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف رہتے ہیں۔ اس کے باوجود اس میدان میں آپ نے جو کام کیا ہے  وہ درج ذیل ہے:

(1)         ضیاے اربعین، مطبوعہ  ۔ حفظ حدیث سے دلچسپی رکھنے والے مبتدی  طلبہ کے لیے ایک بہترین کتاب ہے ۔ انڈمان کے اکثر و بیشتر مکاتب میں اساتذہ اس کی مدد سے بچوں کو احادیث یاد کرواتے ہیں۔اس کا دوسرا اڈیشن سلیمان اکیڈمی جنک پور نے شائع کروایا ہے۔



(2)          مصباح المتعلمین:مطبوعہ: مبتدی طلبہ کے لیے لکھی گئی یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ اس کا بھی دوسرا اڈیشن سلیمان اکیڈمی جنک پور نے شائع کروایا ہے۔



(3)          احقاق حق و ابطال باطل، مطبوعہ۔  امین شریعت نیپال مفتی محمد اسرائیل رضوی مصباحی المعروف بہ فخر نیپال صاحب قبلہ  کے چند مضامین کا مجموعہ جو آپ کی تحقیق و تخریج اور جمع وترتیب کے بعد منظر عام پر آئی جس میں نیپال کے اہل علم دانشور اور مسلم سیاسی رہنما کے ذریعہ اسلامی احکام اور عقائد اہل سنت پر اٹھائے گیے شکوک و شبہات کا مدلل اور شافی جواب دیا گیا ہے۔



(4)          ہندی ترجمہ ، استعانت اسلام اور سائنس کی نظر میں، مطبوعہ۔یہ  مولانا جاوید احمد عنبر مصباحی کا اردو  رسالہ ہے جسے انڈمان کے بد عقیدوں سے متاثر افراد کے لیے ہندی زبان میں پیش کیا گیا ہے۔


(5)          رضوی پریوار کا پریچے، ہندی مطبوعہ۔بالخصوص انڈمان کے لوگوں کے لیے لکھی گئی یہ کتا ب عرس صد سالہ کے موقع پر منظر عام پر آئی۔




ان کے علاوہ آپ کی ایک درجن سے زائد کتابیں بشکل مبائل ایپ پلے اسٹور پر دستیاب ہیں

صحافت:          آپ قیام جامعہ امجدیہ کے دوران سہارا  اردو اخبار کے لیے اکثر  و بیشتر مضامین و مراسلات لکھتے تھے اور جامعہ امجدیہ کے جداریہ "پندرہ روزہ ادبی میزان "کے نائب مدیر اور جامعہ اشرفیہ میں "ہفت روزہ ہلال" جداریہ  کے آپ مدیر رہ چکے ہیں۔ فی الحال ملک نیپال میں سواد اعظم مسلک اعلی حضرت کا بے باک ترجمان "سہ ماہی سنی پیغام" کے نائب مدیر ہیں اور انڈمان میں" آل انڈیا رڈیو "سے رمضان، قربانی، محرم ، عرس رضوی،عید میلاد النبی ،عرس غریب نواز  اور گیارہویں جیسے مواقع سے آپ کے صوتی  بیانات نشر ہوتے ہیں۔

دینی خدمات بذریعہ انٹرنیٹ:      آپ ایک اچھے عالم ہونے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے بھی ماہر ہیں، آپ ایک ماہر اور تجربہ کار ویب ڈزائنر کے ساتھ ایک عمدہ ایپ ڈیولوپر(App Developer) بھی ہیں، اب تک آپ کے بنائے ہوئے اردو، عربی، انگریزی، ہندی اور نیپالی زبانوں میں دینی علمی اور ادبی 100سے زائد مبائل اپلیکیشن گوگل پلے اسٹور پر موجود ہیں جو 173 ممالک میں ڈاؤن لوڈ کیجیے جاتے ہیں۔ آپ کے تمام اپلیکیشنز کا یوزر بیس اب تک 4 ملین ہوچکا ہے یعنی پوری دنیا میں چالیس لاکھ سے زیادہ لوگ آپ کے ایپس کو استعمال کرتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کا ذاتی ویب سائٹ بھی ہے جہاں دینی اور ادبی مضامین شائع ہوتے ہیں، ساتھ ہی خود کا یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں آپ علمائے اہل سنت کو جدید ٹیکنالوجی سے متعلق رہنمائی فرماتے ہیں۔


ثمر مصباحی کے ایپس  انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے