جنک پور میں مسلم بورڈ نیپال کا تعلیمی بیداری تاریخ ساز اجلاس

جنک پور میں مسلم بورڈ نیپال کا تعلیمی بیداری تاریخ ساز اجلاس



3 جنوری بروز منگل 2023ء نیپال اوپن یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کا شعبہ شروع ہونے پر زیر اہتمام مسلم بورڈ نیپال الجامعہ الحنفیہ الغوثیہ جنکپور میں تاریخ ساز تعلیمی بیداری اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس کا آغاز جامعہ حنفیہ غوثیہ کے طالب علم کی تلاوت قرآن سے ہوا. بعدہ محمد امیر اعظم نول پراسی نے مدارس میں اسکول کی طرح دینیات کے نصاب کے ساتھ عصری نصاب لانے کی اہمیت پر نہایت ہی موثر گفتگو کی.
الحاج عبد الرؤف خان نے ملت اسلامیہ کی لیے جہد مسلسل اور ملی چند کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہم نے نیپال اوپن یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کا چار سالہ بی اے کا اونلاین کورس شروع کروایا ہے . لیکن یہ نتیجہ اتنی آسانی سے حاصل نہ ہوا یے بلکہ بڑی قربانیاں دینی پڑی ہیں اس میں پروفیسر بیدیا ناتھ کوئرالہ بانی اوپن یونیورسٹی کا مکمل تعاون رہا ہے. اس کورس میں ایڈمیسن کے لیے انٹر یا اس کے مساوی یوپی اور بہار بورڈ کے عالم کے سرٹیفکیٹ درکار ہے .
ان کے بعد پروفیسر عبد القیوم صاحب نے بی اے کورس کے نصاب کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی پھر ڈاکٹر مبشر حسن مصباحی پی ایچ ڈی جے این صدر مسلم بورڈ نیپال نے نیپال میں اسلامک اسٹڈیز شعبہ کی اہمیت، بانیان ڈپارٹمنٹ کا مختصر تعارف وتشکر اور نیپالی مسلمانوں کے مختلف طبقات: سماجی، سیاسی، دینی عصری اسکالرس کو ایک لڑی میں پڑونے کے لیے بحیثیت نمائندہ مسلم بورڈ نیپال کا تعارفی خاکہ پیش کیا. اخیر میں ڈاکٹر پروفیسر بیدیا ناتھ کوئرالہ نے ملک و ملت بالخصوص مسلمانوں کے لیے اپنی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسلمانوں کی خصوصی تعلیم کے لیے اسلامک اسٹڈیز کا شعبہ ،مسلم یونیورسٹی کپل وستو کے لیے کامیاب کوششیں کی ہیں. مزید کوششیں جاری ہیں. مدھیس پردیس میں بھی یونیورسٹی یا کم از کم اسلامیات کا نامی کالج قائم ہو ان کی آرزو ہے .
پھر یک با دیگر مشاہیر علمائے کرام اور اسکالرس نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیا. بالخصوص مولانا منصور عالم مصباحی ایم اے انگریزی دہلی یونیورسٹی نے کورس کے اہم نکات بیان کیا. واضح ہو اخیر میں صدارتی اور دعائیہ کلمات حضرت علامہ شیخ محمد نعیم الدین مصباحی ازہری نے ادا کیا.



اجلاس میں سیکڑوں کی تعداد میں علماء وعوام شریک ہوئے بالخصوص مسلم بورڈ نیپال کے مدھیس پردیش کے سبھی نمائندہ علمائے کرام تشریف لائے تھے . بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر بیدیا ناتھ کوئرالہ سابق ہیڈ آف سینٹرل ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن تریبھون یونیورسٹی کاٹھمانڈو بانی اوپن یونیورسٹی نیپال، پروفیسر عبد القیوم سابق پروفیسر ٹھاکر رام ملٹیپل کیمپس بیرگنج سرپرست مسلم بورڈ نیپال مدھیس پردیش، الحاج عبد الرؤوف خان سابق تعلیمی آفیسر بھیرہواں نیشنل سرپرست مسلم بورڈ نیپال ،ڈاکٹر محمد مبشر حسن مصباحی پی ایچ ڈی جواہر لال نہرو یونیورسٹی دلہی  مرکزی صدر مسلم بورڈ نیپال، مولانا عبد الغفور ارشد مصباحی رکن مسلم بورڈ نیپال ،مولانا مجاہد الاسلام مصباحی جنرل سیکرٹری مسلم بورڈ نیپال، مفتی انظار عالم مصباحی نائب قاضی سرلاہی  سیکریٹری مسلم بورڈ نیپال ،مولانا شاہد رضا قادری خزانچی مسلم بورڈ نیپال ، مولانا معراج أصدق قادری صدر مدھیس پردیش، حضرت مولانا غلام ربانی مصباحی رکن مسلم بورڈ نیپال، حضرت قاری شکیل احمد ہریون رکن مسلم بورڈ نیپال ، مولانا محمد منصور عالم مصباحی ایم اے دہلی یونیورسٹی، مفتی احمد رضا ثقافی بانی الامین نیشنل اکیڈمی لہان، مفتی اظہارالنبی حسینی مصباحی قاضی ادارہ شرعیہ جنکپور دھنوشا ، حضرت مولانا محمد اشرف رضا قادری برکاتی ،حضرت علامہ منظور احمد رضوی صاحب ،حضرت علامہ مستقیم برکاتی صاحب ، علامہ عبد العزیز جنکپور، حضرت مولانا اسلم القادری، حضرت مولانا داؤد صاحب، مولانا یعقوب قادری، قاری نسیم احمد قادری، مولانا مشاہد چترویدی، مولانا علاء الدین مہوتری، مولانا عبد اللطيف رضوی مولانا مطیع الرحمن امجدی، مولانا مرتضی عثمانی مدنی جنکپور اسی طرح دھنوشا، مہوتری سرلاہی ،سرہا وغیرہ اضلاع سے سیکڑوں کی تعداد میں علمائے کرام سماجی سیاسی شخصیات، مختلف جامعات کے اسکالرس شریک ہوئے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے